بھارت نےآبی جنگ شروع کر دی

بھارت نےآبی جنگ شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) بارش کےبعددریائےراوی میں سیلاب کا خطرہ، بھارت کےپانی چھوڑنے پر نچلے درجے کا سیلاب آسکتاہے، وزیربلدیات کی تمام محکموں کوممکنہ سیلابی صورتحال پر تیار رہنے کی ہدایت،دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ35ہزارکیوسک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے کا کہنا تھا کہ بھارت نےآبی جارحیت سےنقصان پہنچانےکی کوشش کی، سیلاب کاخطرہ ہے،حکومت ذمہ داری پوری کرےگی، انہوں نے تمام محکموں کوممکنہ سیلابی صورتحال کے لیے تیاررہنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ حساس اضلاع میں محکمہ بلدیات اپنےانتظامات مکمل رکھے،ہنگامی صورتحال سے فوری آگاہ کیا جائے،حکومتی کارروائی سےہرضلع میں میڈیاکوبھی باخبررکھا جائے۔

دوسری جانب کمشنرلاہور مجتبیٰ پراچہ نےکہاہے کہ دریائے راوی میں پانی کا بہاؤصرف35ہزارکیوسک ہے،راوی میں پانی کا بہاؤ بڑھ کر75ہزارکیوسک تک جا سکتاہے،75ہزارکیوسک سےلاہورشہرکوکوئی خطرہ نہیں،ممکنہ صورتحال سےنمٹنےکیلئے بھاری مشینری اورعملہ موجود ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer