ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ رہنما نکہت شکیل واٹس ایپ ہیک، رشتہ داروں سے پیسے بٹور لیے

متحدہ رہنما نکہت شکیل واٹس ایپ ہیک، رشتہ داروں سے پیسے بٹور لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سائبر کرائم اسیکمرز سے سیاسی رہنما بھی محفوظ  نہ رہ سکے، ایم کیو ایم کی ایم این اے  نکہت شکیل کا واٹس ایپ ہیک  کر لیا گیا ۔

 نوسرباز نے واٹس ایپ ہیک کرکےایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کے رشتے داروں اور دوستوں سے پیسے بھی بٹور لیے۔ نکہت شکیل نے کہا کہ عوام غیرضروری فون کالزپرکان نہ دھریں اورفوری شکایت کریں،میرا واٹس ایپ کال کے ذریعے ہیک ہوا۔

 انھوں نے کہا کہ اپنے دماغ کو حاضر رکھیں کسی بھی غیر ضروری کال یہ میسج کو جواب  نہ دیں ،اپنی اکاؤنٹ ڈیٹیل یا کسی بھی لنک پہ کلک نہ کریں۔ ایم کیو ایم کے رہنما کے مطابق جن بینکز میں رقم منگوائی گئی ان بینکز میں ای میل کر دی، ہمارے مختلف سائبر کرائم کے محکموں کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔