ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے پنجاب کا سموگ بارے الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب کا سموگ بارے الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پی ڈی ایم اے پنجاب نے سموگ سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت متعدد شہر شدید سموگ کی زد میں آ سکتے ہیں۔ نومبر کے وسط سے دسمبر تک سموگ کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سموگ کے حوالے سے تمام اقدامات یقینی بنائیں اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کریں۔

پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سموگ سے سانس کے امراض اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر بچے اور بوڑھے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سموگ کی روک تھام میں حکومت کا ساتھ دیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

اداروں اور عوام کو مل کر سموگ کے خاتمے میں حصہ ڈالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ، ٹائرز، پلاسٹک، پولی تھین بیگ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم اے انتظامیہ کو بھرپور انسداد سموگ آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔