زین مدنی: بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار گپی گریوال کو پاکستان کا ویزا نہ مل سکا، گلوکار نے پاکستان کے مختلف شہروں میں میوزیکل کنسرٹس کرنے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار گپی گریوال کو پاکستانی ویزا نہ مل سکا،گپی گریوال نے پاکستان کے مختلف شہروں میں میوزیکل کنسرٹس کرنے تھے۔
کنسرٹس یکم نومبر سے 30 نومبر تک لاہور کراچی اور اسلام آباد میں ہونا تھے۔
ذرائع کے مطابق ویزا نہ ملنے کے باعث گلوکار کے تمام مجوزہ پروگرام ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔پاکستانی موسیقی کے شائقین گپی گریوال کی لائیو پرفارمنس کے منتظر تھے، گپی گریوال نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطہ کیا اورپاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ انہیں پاکستان میں پرفارمنس کا موقع ضرور ملے گا۔