ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی،  پولیس، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز اور سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد جان کے سد خاکی کو سرکاری اعزاز میں آبائی گاوں روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ایس پی عدیل  اکبر نے کل مبینہ خود کشی کی تھی۔ وہ سرینا ناکے پر موجود تھے جہاں انہوں نے کسی سے فون پر بات کی اور اس کے فوری بعد سٹاف سے پستول چھین کر خود کو گولی مار لی۔

 دوسری جانب اسلام آباد میں پولیس آفیسر کے خودکشی کرنے کے واقعہ کے متعلق مزید معلومات سامنے آئی ہیں۔  اسلام آباد آئی جی علی ناصر رضوی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں فائر مارالیکن ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔سیف سٹی کیمروں میں بھی کچھ ایسا نہیں آیا ۔ائی جی نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات کرنے کے لئے  تینوں ڈی آئی جیز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔آئی جی نے تصدیق کی کہ عدیل اکبر کے ڈرائیور اور گن مین سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔