بیٹی کی طلاق ہونے پر اسے واپس لانے کیلئے بارات لےگئے، ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: طلاق کے بعد بیٹی کو بارات کےساتھ گھر  لے جانے والے باہمت باپ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ 
 سوشل میڈیا پر صارفین نے بیٹی کی طلاق پر شرمندہ ہونے کی بجائے خوشی منانے والے باپ کے اس عمل کو سراہا ہے۔
 سوشل پلیٹ فارمز پروائرل ہونے والی ویڈیو میں والدین اور لڑکی کےدیگر گھر والوں کو ڈھول پٹاخوں کے ساتھ بیٹی کو گھر واپس لاتے دیکھا جاسکتاہے۔
  دلہن کو گھر لانے کیلئے دولہا کو شان و شوکت سے بارات لے جاتے تو سب نے دیکھا ہوگا لیکن بھارت کے شہر رانچی کے والدین نے بیٹی کی طلاق  ہونے پت شرمندہ ہونے کی بجائےخوشی مناکر طلاق سے وابستہ سماجی ٹیبو کو عملاً توڑ دیا۔

 بھارت  کے شہر رانچی  میں بیٹی کی طلاق کی صورت میں  اسے واپس گھر  ڈھول پٹاخوں کیساتھ لانے والے باپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے،طلاق کی صورت میں بیٹی کی گھر واپسی کو پروقار تقریب کے ذریعے جشن کی صورت منایا گیا ۔

وائرل ویڈیو میں والدین سمیت لڑکی کے گھر والوں  کو ڈھول پٹاخوں کے ساتھ لڑکی کو گھر واپس لاتے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر لڑکی بھی اپنا سامان اٹھائے خوشی خوشی واپس جاتے دیکھی جاسکتی ہے۔


سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لڑکی کے باپ کی جانب سے مخصوص کیپشن کے ساتھ شیئر  کیا گیا ہے جس میں درج تھا کہ ’ آپ  بیٹی کی شادی بہت دھوم دھام سے  کریں  لیکن اگر میاں بیوی اور بیٹی کے سسرال  والے کچھ غلط کریں تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں، ‘ ۔