توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی ضمانت منظور

توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی ضمانت منظور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی۔

 نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے، نواز شریف کے ہمراہ احسن اقبال، طارق فضل چودھری سمیت دیگر ن لیگی رہنما اور وکلا کی ٹیم بھی تھی۔

 عدالت میں نواز شریف کے ضمانتی کے طور پر ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری کو مقرر کیا گیا۔

دوران سماعت نواز شریف کے وکیل نے سیاسی دلائل دینے کی کوشش کی جس پر احتساب عدالت کے جج نے وکیل قاضی مصباح کو سیاسی دلائل دینے سے روک دیا۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر نقول تقسیم کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں جائیداد ضبطگی کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 نومبر کو دلائل طلب کر لیے۔

قبل ازیں نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ باقی روٹین کے کیسز سن لیں، ہمیں وقت دیا جائے، اس پر عدالت نے نواز شریف کو پیش ہونے کیلئے ایک سے ڈیڑھ بجے تک کا وقت دیا تھا۔