شہر لاہور فضائی آلودگی کے نرغے میں آگیا،سانس لینا دشوار

شہر لاہور فضائی آلودگی کے نرغے میں آگیا،سانس لینا دشوار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر لاہور فضائی آلودگی کے نرغے میں آگیا ،ائیرکوالٹی انڈیکس کی فضائی شرح 310 ریکارڈ،ماحول میں سانس لینا دشوار، شہریوں کو خبردار کر دیا گیا ۔غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

باغوں کےشہرپرفضائی آلودگی کےوار،ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 310ریکارڈ کی گئی۔فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورپہلےنمبرپرآگیا
سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح343،فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح304 جبکہ مال روڈ261،یوایس قونصلیٹ میں شرح255ریکارڈ  کی گئی۔
کم سےکم درجہ حرارت17ڈگری سینٹی گریڈ،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈتک جاسکتا۔

  دوسری جانب لاہور میں سورج کی کرنوں سے دن کاآغاز۔۔سردی کی کیفیت میں کمی محسوس کی جارہی ہے، موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔