(عابد چوہدری) اسلام پورہ میں ملزمان طلحہ اور حسن نے فرسٹ ائیر کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعے کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان طلحہ اور حسن کو گرفتار کرلیا اور مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کو سی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم طلحہ شادی کاجھانسہ دے کر طالبہ کو اپنے دوستوں حسن اور دو نامعلوم ملزمان کے ہمراہ گاڑی پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس دوران ملزمان طالبہ کی برہنہ حالت میں ویڈیوز بھی بناتے رہے۔