(سعدیہ خان)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی ۔
ہفتے کی رات ہونیوالی بارش نے گرمی کو رخصت ہونے پر مجبور کر دیا اور موسم سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید بارش کے امکانات ہیں جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں بھی شمال مغربی ہواؤں کیساتھ بارش برسانے والا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا۔
نومبر میں دھند اور سموگ کے معاملات شہریوں کیلئے پریشانی پیدا کر سکتے ہیں، حالیہ بارش کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگئی ہے جبکہ موسم خوشگوار ہونے کیساتھ ساتھ فضائی آلودگی میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔