آج انشااللہ جیت کر لڈیاں اور بھنگڑے ڈالیں گے، عظمیٰ بخاری

Azma Zahid Bokhari
کیپشن: Azma Zahid Bokhari
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے پاک بھارت ٹاکرے پر اپنے پیغام میں کہاپاک بھارت میچ میں پاکستان کی جیت کےلئے بہت جذباتی ہوں۔

عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے پاکستانی ٹیم آخری گیند تک کھیلے اور بھارت کے خلاف جنگ کرے۔ کہا جاتاہے کہ پاکستان کبھی ورلڈ کپ میں بھارت سے نہیں جیتا لیکن آج ایسا نہیں ہونا چاہیے، اللہ کرے آج پاکستان کی جیت کا دن ہو۔ جو اچھا کھیلتاہے وہ جیتتا ہے لیکن دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی جیت سے خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہے۔
آج انشااللہ جیت کر لڈیاں اور بھنگڑے ڈالیں گے کیونکہ بھارت کو شکست دینے کاالگ ہی مزا ہے، پاکستان کرکٹ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer