سابق کپتان نے قائد اعظم ٹرافی کھیلنے سے انکار کردیا

سابق کپتان نے قائد اعظم ٹرافی کھیلنے سے انکار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے مسلسل نِظر انداز کئے جانے پر قائد اعظم ٹرافی کھیلنے سے انکار کردیا۔ سلمان بٹ کو کنٹریکٹ میں شامل میڈیا پالیسی پر بھی شدید تحفظات ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سلمان بٹ مسلسل نِظر انداز کیے جانے پر قائد اعظم ٹرافی کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ پی سی بی کنٹریکٹ میں سخت شرائط کے باعث سلمان بٹ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے سے انکار کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان کو کنٹریکٹ میں شامل میڈیا پالیسی پر شدید تحفظات تھے۔ سلمان بٹ نے گزشتہ سیزن میں بھی معاہدے پر دستخط نہیں کئے تھے۔

 187 کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر دستخط کردئیے جبکہ 32 کھلاڑیوں نے ساڑھے پانچ ماہ پر مشتمل سیزنل کنٹریکٹ پر دستخط کیے۔اس کنٹریکٹ میں ماہانہ وظیفہ، میچ فیس، ڈیلی الاؤنس اور انعامی رقم کا حصہ شامل ہے۔  کامران اکمل، محمد حفیظ، شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایونٹ بیس کنٹریکٹ پر دستخط کیے۔  

دوسری جانب لاہور میں سموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہونے پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں شیڈول آئندہ میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیا ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں شامل تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ چاروں میچز اب کراچی میں ہوں گے۔  

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ سموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔