ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں مکمل

 آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، حکومتی حکم کے بعد آج رات12بجےسے پنجاب میں موجود اعلیٰ قیادت کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمام قیادت کی فہرستیں متعلقہ آرپی اوز، ڈی پی اوزکوفراہم کردی گئی ہیں، حکومت نے حکم دیا تو فوری گرفتاریاں شروع ہونگی تاکہ آزادی مارچ میں کم سے کم کارکن شریک ہوں، راستوں کی بندش اور کنٹینرز کی نقل وحمل کیلئے اہم راستوں کو بند کرنے کیلئے لاہور  سمیت صوبہ بھر سے 7 کرینیں جبکہ قیدیوں کی 60 گاڑیاں بھی مانگ لی گئی ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں استعمال کی جاسکیں۔

 آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی ایم ٹی کو کرینیں اور گاڑیاں بھجوانے  اور صوبہ بھر میں آزادی مارچ کے حوالے سے پولیس ڈیوٹی کا نقشہ بنا کر لائحہ عمل بھی آج ہی پیش کرنے کا حکم دیا۔

گزشتہ روز صوبہ بھر میں 503 اضافی ریزرو بھجوا دی گئی ہیں جن کو 26 اکتوبر کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer