فلم ’’کاف کنگنا‘‘ سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

فلم ’’کاف کنگنا‘‘ سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمن قمر کی نئی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی پریس بریفنگ کا انعقاد، خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو بالی وڈ کے حصار سے نکالنا ہے۔

مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمن قمر کی نئی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی پریس بریفنگ کا انعقاد میزونائٹ ہوٹل میں ہوا، اس موقع پر اداکارہ ایشال، فضاءعلی، سمیع خان اور خلیل الرحمن قمر نے فلم کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

فنکاروں کا کہنا تھا کہ فلم سینما گھروں میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ سینما گھروں میں شائقین آئیں اور اپنی انڈسٹری کو سپورٹ کریں۔

فلم 25 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کی کہانی پاک بھارت تعلقات میں امن و دوستی کا پیغام ہے۔