ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ڈاکو بےلگام، معذور نوجوان کو بھی نہ بخشا

شہر میں ڈاکو بےلگام، معذور نوجوان کو بھی نہ بخشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) گڑھی شاہوکامعذورنوجوان لٹنےکےبعدانصاف کیلئےعدالت پہنچ گیا، موبائل فون کی مدد سے پکڑ میں آنے والے ملزم کی عبوری ضمانت ختم کرنے کیلئے درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ،درخواستگزار معذورنو جوان فیصل امین کا کہناتھا کہ  گزشتہ روزمسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اس سے ٹرائی سائیکل،  موبائل فون اور20ہزارنقدی لوٹ  لی تھی،علی امین   کا کہنا تھا کہ میرا ایک لاکھ روپےکانقصان ہوا ڈاکولوٹ کربےیارومددگارچھوڑگئے،میں ٹرائی سائیکل کےبغیرسفرنہیں کرسکتا۔

معذورنوجوان نے کہا کہ مجھےایک خداترس شہری نےٹرائی سائیکل خریدکردی ہے،ملزم شکیل اوردیگر کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا،درخواستگزار کاکہنا تھا کہ  پولیس نے ملزم شکیل احمداوردیگر موبائل فون کےباعث شناخت  کیا، معذور نوجوان نےعدالت سے استدعا کی کہ ملزم شکیل احمدکی عبوری ضمانت خارج کی جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرانے متاثرہ معذور نوجوان کا بیان سننے کے بعد درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer