ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ آصف کی  کامیابی ایک بار پھر خطرے میں پڑگئی

خواجہ آصف کی  کامیابی ایک بار پھر خطرے میں پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں خواجہ آصف کی نااہلی درخواست پرسماعت ہوئی ، خواجہ آصف کوجواب جمع کرانےکیلئےیکم نومبرتک مہلت دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون الرشیدنےپی ٹی آئی کے ناکام امیدوارعثمان ڈارکی درخواست پرسماعت کی، عثمان ڈارنےالیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائرکررکھی ہے، درخواستگزارنے موقف اختیارکیا کہ خواجہ آصف نےکاغذات نامزدگی میں غیرمصدقہ بیان حلفی لگایاانہوں نے کاغذات نامزدگی میں اثاثےبھی چھپائے، الیکشن کمیشن کاعملہ الیکشن ایکٹ پرعملدرآمدمیں ناکام رہا، 53پولنگ سٹیشنزکےبیگزالیکشن کےاگلےروزجمع کرائےگئے،  1406ووٹوں کےفرق سےدوبارہ گنتی کاحکم دیاجاناچاہیے۔

درخواستگزارنے استدعاکی ہے کہ این اے73سےخواجہ آصف کی کامیابی کوکالعدم قراردیاجائے، عدالت کی جانب سے خواجہ آصف کوجواب جمع کرانےکیلئےیکم نومبرتک مہلت دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کو مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 73 سیالکوٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer