سٹی 42: گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری ہونے پر آج تحلیل ہو گی
اسمبلی 24 نومبر 2025 کو رات 12 بجے از خود تحلیل ہو گی، نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ گورننس ریفارمز 2019 کے آرٹیکل 56(5) کے تحت تحلیل کا عمل مکمل ہوگیا ۔
جی بی اسمبلی سیکرٹریٹ کے خط کی روشنی میں محکمہ قانون و استغاثہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔اسمبلی اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد اب نگران سیٹ اپ کے قیام کا عمل شروع ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحلیل کا وقت 24 نومبر 2025، درمیانی شب 12 بجے ہو گا۔سیکرٹری قانون و استغاثہ سجاد حیدر کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔
نگران وزیراعلی مقرر کرنے کا فیصلہ بھی آئندہ چند گھنٹوں میں کئے جانے کا امکان ہے ۔