ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 افغان دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے  اہلکاروں کا قومی اعزاز کے ساتھ  جنازہ

FC headquarters attack, Peshawar terrorist attack, Afghan Terrorists
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر افغان دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے  اہلکاروں کا جنازہ قومی اعزاز کے ساتھ ہوا۔

شہید اہلکاروں کے  جنازہ میں خیبرپختونخوا  کے گورنر فیصل کریم کنڈی، ،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی،چیف سیکرٹری، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اور سویلین اور یونیفارمڈ  اعلیٰ حکام نے شرکت کی.
شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں ادا کردی گئی۔

شہداء کے جنازوں کو  ایف سی کے طریقہ کار کے مطابق سلامی دی گئی۔ 
خود کش حملے میں شہید  ہونے والے تینوں ایفف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ کے بعد ان کے جنازے ان کے آبائی علاقوں میں بھیج دیئے گئے۔