ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی

وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے ای سی سی کی تشکیل نوکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ای سی سی کے چیئرمین برقرار رہیں گے جب کہ وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کو ای سی سی کارکن مقررکیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کی شمولیت کے بعدای سی سی کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 8ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر تجارت جام کمال خان،  وزیر نیشنل فوڈسکیورٹی رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ای سی سی کے ارکان میں شامل ہیں۔

اس سے قبل 22 مئی کو ای سی سی تشکیل دی گئی تھی جس کے 7 ارکان تھے۔

Ansa Awais

Content Writer