ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا

جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا فیصلہ،جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج ہونگے۔

لاہور سیف سٹیز حکام کے مطابق اپنی گاڑی پر کسی دوسری گاڑی کا نمبر لگا کر چلانے والوں کے خلاف مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔

روزانہ شہر میں چلنے والی گاڑیوں کو ایکسائز کے ڈیٹا کے مطابق چیک کیا جارہا ہے، جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال کرکے گاڑیوں کو مختلف کرائمز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک ماہ کے دوران کم از کم 1ہزار گاڑی مالکان کو خلاف مقدمات درج کروائےجائیں گے، شہری اپنی گاڑی کو ایکسائز سے جاری شدہ نمبر پلیٹس استعمال کریں۔

جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی بیشتر گاڑیوں کو پوائنٹ کرلیا گیا ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شہری کو معافی نہیں دی جائےگی۔