ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری سے ان کی فیملی کی ملاقات ، جس میں مقدمات،صحت اور حلقے کی سیاست پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات فوادچوہدری سے اڈیالہ جیل میں ان کی فیملی نے ملاقات کی جس میں اہلیہ حبا فواد، بیٹی نساء فواد اور بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ شامل تھے۔
کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی جس میں فواد چوہدری کے خلاف زیر سماعت مقدمات، ان کی صحت اور حلقے کی سیاست کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جب کہ فواد چوہدری کی ضمانت پر بھی بات ہوئی۔