اسلام آبادانتظامیہ کا عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار

Imran Khan do not have permission to land his helicopter
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے اس حوالے سے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ حساس علاقہ ہے اور پھر وہاں ہیلی پیڈ بھی نہیں ہے البتہ پی ٹی آئی کو دھرنے کیلئے مشروط اجازت دےدی ہے،پی ٹی آئی کو 36 شرائط دی گئی ہیں۔اس ضمن میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے دستخط سے 25 نومبر تک بیان حلفی جمع کروائیں۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے جی ٹی روڈ اور موٹر وے سے پشاور روڈ اورآئی جے پی روڈ استعمال کریں گے جبکہ پنجاب سے آنے والے قافلے ٹی چوک روات سے کورال اور پھرراولپنڈی جائیں گے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے تحت مری اور آزاد کشمیر سے آنے والے قافلے کورال انٹر چینج سے پرانے ایئرپورٹ روڈ کی طرف جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ روٹ استعمال کرنے کی اجازت صرف ایک دن کیلئے ہوگی اور اگرکوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش آیا تو اجازت نامہ منسوخ ہو جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر