ویب ڈیسک: ملائیشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے شاہ السلطان عبداللہ آج ملائشین پیلس میں انور ابراہیم سے حلف لیں گے۔رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں 5 روز قبل ہونے والے انتخابات میں کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کرپائی تھی۔ انور ابراہیم کے اتحادکو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی، سابق وزیراعظم محی الدین کا اتحاد 73 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہا۔
وزیراعظم اسماعیل صابری کاحکمراں اتحاد 30نشستوں کےساتھ تیسرے نمبر پر رہاجب کہ حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری تھی۔