پی آئی اے میں جعلی تعلیمی اسناد پر ملازمتیں حاصل کرنے کا انکشاف

پی آئی اے میں جعلی تعلیمی اسناد پر ملازمتیں حاصل کرنے کا انکشاف
کیپشن: PIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی ائیر لائن پی آئی اے میں جعلی تعلیمی اسناد پر457 ملازمتیں حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پی آئی اےلاہور اسٹیشن پر جعلی ملازمتیں حاصل کرنے والے 113 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ جعلی اسناد پر ملازمت حاصل کرنے والوں میں 18 خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کی جانب سے قومی ائیر لائن کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے سلسلے میں بھی قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔پی آئی اے کی 10سالہ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں انکوائری کے بعد ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا۔

22 اکتوبر 2022 کو درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں جعلسازی ثابت ہونے کے بعد ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے لاہوراسٹیشن پر ملازمتیں حاصل کرنے والوں کا تعلق لاہور اور گجرات سے ہے۔