پی سی بی نے ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی تبدیل کردی

 PCB change Match fee policy
کیپشن: PCB
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی تبدیل کردی، ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام کھلاڑیوں کو یکساں میچ فیس ملے گی۔
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مساوی میچ فیس کا فارمولہ متعارف کروادیا، نئی پالیسی کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اب ڈومیسٹک میچ میں ڈومیسٹک سطح کی فیس ملے گی۔

اس سے پہلے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ میں ان کے معاہدے کے مطابق انٹر نیشنل میچ کی نصف میچ فیس ملتی تھی، تاہم نئی پالیسی کے مطابق اب تمام کھلاڑیوں کو یکساں میچ فیس ملے گی۔

ذرائع کے مطابق بغیر بتائے پالیسی تبدیل کرنے پر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں تشویش پائی جاتی ہے، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے،سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اب یکساں میچ فیس ملتی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق سنیارٹی کے لحاظ سے اب سلیب سسٹم کا نظام قابل عمل نہیں رہا، بین الاقوامی میچز میں یکساں میچ فیس ہے تو پھر ڈومیسٹک میں بھی یہی پالیسی لاگو کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer