کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہےتوکوئی واش روم میں۔۔ اب مزیدفلمیں آئیں گی:کیپٹن (ر)محمد صفدر

captain safdar
کیپشن: captain safdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  رہنما مسلم لیگ (ن) کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو  کرتےہوئے کہا کہ ویڈیو لیک کے بعد سینما اسکوپ فلم آئے گی۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پرانے لوگ ہیں وہ جانتے ہیں سینما اسکوپ فلم کیا ہے اور ابھی یہ فلمیں آئیں گی کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی واش روم میں۔انہوں نے کہا کہ فلم کا ڈائریکٹر مظلوم شخص ہے ۔ قوم جانے گی جس دن لاکھوں لوگ قائد کا استقبال کرنے لاہور ائیرپورٹ پر آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیر اعظم بن کر والد کا استقبال کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تو اسکرینز پر صرف مریم نواز کی تصویر چلتی ہے۔

 دوسری جانب رہنما مسلم لیگ (ن)  مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے ثاقب نثار نے کہا تھا کہ یہ آواز ان کی نہیں ہے، ثاقب نثار کو آج نہیں تو کل سچ بتانا پڑے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا ثاقب نثار بتائیں کس نے انہیں کہا کہ عمران خان کو لانا ہے، بتائیں آپ کو کس نے مجبور کیا کہ نواز شریف اور مجھے سزا دیں، ثاقب نثار بتائیں آپ غیر قانونی اقدامات پر کیوں مجبور ہوئے اور وہ کون تھا جسے آپ بطور چیف جسٹس انکار نہیں کر سکتے تھے۔