ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"یہ ہمیشہ دو کی پارٹی ہے" ہانیہ عامر کا دوست کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

Hania Amir Video viral
کیپشن: Hania Amir Video viral
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی دوست کیساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز ،تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ  رکھتی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ہانیہ عامر اپنی  دوست کے ہمراہ  کسی گانے پر رقص کررہی ہیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’یہ ہمیشہ دو کی پارٹی ہے۔‘

اداکارہ نے گزشتہ دنوں انسٹا اسٹوری میں مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا تھا جس میں ان سے مداح نے سوال کیا تھا کہ ’آپ پہلے کی طرح انسٹاگرام پر متحرک کیوں نہیں ہیں؟‘ہانیہ نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دوبارہ پہلے جیسا محسوس نہیں کرنا چاہتی، سوشل میڈیا پر کافی لڑائیاں کرلی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر اپنی رائے کے اظہار کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور وہ قیمت آپ کا ذہنی سکون ہے، افواہیں، خود غرضی پر مبنیٰ تبصرے اور انٹرنیٹ پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانا، ان سب کا شکار ہونا شروع ہوگئی تھی۔

انیہ عامر کا کہنا تھا کہ ’اگر ایمانداری سے اس بارے میں بات کریں تو ان کا انسانیت سے بھروسہ اٹھ گیا ہے، اس لیے انہیں اس سب سے باہر نکلنے کے لیے تھوڑے وقت کی ضرورت تھی۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’مزید سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے بارے میں کچھ بھی شیئر نہیں کرنا چاہتی، اب سکون میں ہوں۔

 ‘

Sughra Afzal

Content Writer