ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ کا غیر قانونی اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے بڑا اقدام

محکمہ داخلہ کا غیر قانونی اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) محکمہ داخلہ کا غیر قانونی اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے بڑا اقدام، اسلحہ ڈیلرز کی دکانوں پر مانیٹرنگ کے لیے کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ، ایک گولی بھی فروخت کرنے پر کمپیوٹر پر اندارج لازمی ہوگا، خلاف ورزی پر لائسنس بلاک کرنے کا بھی عندیہ دیدیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ غیر قانونی طور پر اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروا رہا ہے،ہر اسلحہ ڈیلرز کی دکان پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب کروائے جائیں گے، جس کا سرور محکمہ داخلہ میں ہوگا، نظام کمپیوٹرائزڈ ہونے سے کوئی بھی اسلحہ ڈیلر بغیر لائسنس والے افراد کو اسلحہ فروخت نہیں کر سکے گا۔

ڈیلرز اسلحہ کی فروخت کرتے وقت کمپیوٹر میں ایک بھی گولی خریدنے والے کا لائسنس نمبر اور فروخت شدہ اسلحے کا اندراج لازمی کرے گا، ہر ڈیلر کے پاس موجود اسلحہ کی تعداد کا مکمل ریکارڈ ڈی سیز کے پاس موجود ہے جس کا آڈٹ کیا جاتا ہے، جو بھی ڈیلر بغیر انٹری کیے اسلحہ کی فروخت کرے گا، آڈٹ میں پکڑا جائے گا اور اس کا لائسنس بلاک کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر محکمہ داخلہ چند اضلاع میں بطور ٹیسٹ رن کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروائے گا، کامیاب ٹیسٹ رن کے بعد کمپیوٹرائزڈ نظام کو وسیع کرتے ہوئے تمام اسلحہ ڈیلرز کی دکانوں اور اضلاع تک بڑھا دیا جائے گا، تمام اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے31دسمبرکےبعد بک والےلائسنس منسوخ کرنےکا فیصلہ کرلیا، محکمہ داخلہ نےتمام ڈپٹی کمشنرز کواسلحہ کی کمپیوٹرائزیشن تیز کرنےکاحکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer