میاں برادران کی والدہ کی وفات پر کوئی سیاست نہیں کی جائے گی: فیاض الحسن چوہان

میاں برادران کی والدہ کی وفات پر کوئی سیاست نہیں کی جائے گی: فیاض الحسن چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے  بیگم شمیم اختر  کی وفات پر کتنے روزکی پیرول پر رہائی دی جائے فیصلہ حکومت کرے گی، ڈپٹی کمشنرصرف 12گھنٹے رہا کرسکتاہے،میاں برادران کی والدہ کی وفات پر کوئی سیاست نہیں کی جائے گی۔


 صوبائی وزیر جیل فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ مرحومہ شمیم اختر کا جسد خاکی پاکستان آنے کی صورت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا معاملہ اہم ایشو ہے،پنجاب پریزن رولز 1978 کے رول 545-بی کے تحت متعلقہ ڈی سی 12 گھنٹے تک پیرول پر رہائی دے سکتا ہے۔

 صوبائی وزیر جیل فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ مدت کے لئے رہائی کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے،اس سے پہلے دو سے تین دن، اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو بارہ دن کی رہائی کی مثالیں موجود ہیں، بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کی واپسی کی تاریخ طے ہوتے ہی پنجاب حکومت ان رولز کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

 صوبائی وزیر جیل فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ   دکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار اور پنجاب حکومت شریف خاندان کیساتھ کھڑی ہے۔حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ تجہیز و تکفین، مذہبی اور خاندانی رسومات کی ادائیگی پر ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer