محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: موسم نے لی انگڑائی بادلوں نے لاہورمیں ڈیرے ڈال لیے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہورسمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بارشوں کا سسٹم داخل ہوگیا۔ اتوار کے روز سے بادلوں نے لاہور کو گھرے میں لے رکھاہے،  سوموار کے روز لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش ہوگی۔


بارشوں کے باعث موسم سرد ہوگا جبکہ فضائی آلودگی کا معیار بھی قدرے بہتر ہوگا آج لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس 158 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور کا پارہ مزید کم ہو کر 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے،موسم کے بدلتے تیوروں سے شہری خوب محظوظ ہوئے، محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی مغرابی خنکی بڑھائیں گی۔

دوسری جانب سموگ بھی بڑھنےلگی ہے،شہرمیں ائیرکوالٹی انڈیکس 365 پر پہنچ گیا,آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے, جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا, اسی طرح صبح کےوقت ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ دو روز تک موسم ابر آلود رہنے کیساتھ شہر میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer