کورونا وائرس مزید 48 پاکستانیوں کی جان لے گیا،وفاقی وزیر بھی شکار

کورونا وائرس مزید 48 پاکستانیوں کی جان لے گیا،وفاقی وزیر بھی شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس مزید 48 پاکستانیوں کی جان لے گیا،وفاقی وزیر بھی شکار  ہوگئے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 48 افراد انتقال کر گئے جب کہ 2954 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39 ہزار 165 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2954 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 48 افراد انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.5 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7744 ہو گئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 3 لاکھ79 ہزار 883 تک جا پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 875 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا وائرس کاشکار ہو گئے،وفاقی وزیر فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خوراک فخرم کورونا میں مبتلا ہو گئے ،خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی وزیر فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا ،واضح رہے کہ فخر امام نے دو روز قبل کبیروالا میں گندم اگاو¿ مہم کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر  کا کورونا ٹیسٹ تیسری بار بھی مثبت آگیا۔9 نومبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گلگت کی انتخابی مہم چھوڑ کر لاہور پہنچ گئے تھے جہاں وہ شریف میڈیکل سٹی میں زیر علاج ہیں۔

یاد رہے  وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس  طلب کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری دے گی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی)، وزارت صحت و تعلیم کے حکام شریک ہوں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer