خلاف میرٹ بھرتی:بغیر کارروائی کے سماعت ملتوی

خلاف میرٹ بھرتی:بغیر کارروائی کے سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : محکمہ پولیس میں خلاف میرٹ کانسٹیبل ڈرائیورز کی بھرتی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں کانسٹیبل ڈرائیورز کی خلاف میرٹ بھرتی کے خلاف درخواست پر سماعت  ہوئی ،عدالت نے وکیل کی جانب سے التواء کی درخواست پر سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی ، عدالت نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ مقصودالحسن کو ریکارڈ سمیت طلب کررکھا تھا۔

 
جسٹس شاہد وحید شہری نے شاہد شریف سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی  جس کی سماعت کا آغاز ہوا تو درخواست گزاروں کے وکیل کی جانب سے کیس کے التواء کی درخواست پیش کی گئی  جس  پر عدالت نے سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔

عدالت نےڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ریکارڈ کی سکروٹنی کرکے تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا ،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ عارف پیش ہوئے ،درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انہوں نے کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے دئیے گئے امتحان میں کامیاب ہوئے۔میڈیکل میں بھی پاس ہوئے،درخواست گزاروں کو نظر انداز کر کے خلاف میرٹ چار امیدواروں کو کانسٹیبل ڈرائیور بھرتی کر لیا گیا ،درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت کانسٹیبل ڈرائیورز کو میرٹ کے مطابق بھرتی کرنے کا حکم دے۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں ڈی پی او میانوالی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت  ہوئی۔عدالت نے ڈی پی او کپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد وحید نے سید محمد حسین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اس نےامام بارگاہ کی تزئین وآزائش شروع کی،پولیس نے امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں ۔پولیس کی کارروائی کے خلاف ڈی پی او کو درخواست دی ،شنوائی نہ ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے ڈی پی او میانوالی کو بھجوا دی ۔

عدالت نے ڈی پی او کو قانون کے مطابق زیر التواء درخواست ہر فیصلے کرنے کا حکم دیا ،عدالت کے 15اکتوبر کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ہے ۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت ڈی پی اومیانوالی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer