ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج، مذاکرات سےبائیکاٹ کا اعلان

 ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج، مذاکرات سےبائیکاٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی: لاہور کے لاری اڈا بادامی باغ میں نان اے سی بسوں کی بندش کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ پر اوور چارجنگ کا   "جھوٹا الزام" لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

  ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ نان اے سی بسوں کو اچانک بند کرکے ہزاروں مسافروں اور غریب طبقے کو مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے۔

احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے مطابق انہیں آخری وقت میں کرایہ نامہ تھما کر قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھاری جرمانوں کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

 ان کا  مزید کہنا تھا کہ نان اے سی بس ٹرمینل پر زیادہ تر مزدور اور کم آمدن والے افراد سفر کرتے ہیں، اس لیے اس کارروائی سے براہِ راست غریب طبقہ متاثر ہوگا۔

ٹرانسپورٹرز نے الزام عائد کیا کہ پرچی اور دیگر معاملات کو بنیاد بنا کر ان کے ساتھ زیادتیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک انتظامیہ ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی، احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے کل دوپہر 12 بجے اے سی راوی کے ساتھ طے شدہ ملاقات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد معاملے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا امکان ہے۔