ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کریک ڈاؤن؛ 24 گھنٹوں میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 388 اشتہاری گرفتار

 کریک ڈاؤن؛ 24 گھنٹوں میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 388 اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں لاہورسمیت پنجاب بھر سے سنگین وارداتوں میں مطلوب 388 اشتہاری گرفتار کرلیے ۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے کیٹیگری کے 172، بی کیٹیگری کے 216 اشتہاری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب پولیس نے 157 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے، جن میں اے کیٹیگری کے 63، بی کیٹیگری کے 94 عدالتی مفروران شامل ہیں ۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ دوران آپریشنز 64 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹیگری کے 25، بی کیٹیگری کے 39 عادی مجرم شامل ہیں ۔ اشتہاریوں سے 4 کلاشنکوف، 5 رائفلز، 68 پستول، 10 بندوقیں دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔