ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملہ ،سکھ برادری کا عالمی عدالت سے رجوع 

ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملہ ،سکھ برادری کا عالمی عدالت سے رجوع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سکھوں کی بین الاقوامی تنظیم مار (MAAR) نے بھارت کی جانب سے ننکانہ صاحب پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (ICC) میں شکایت درج کرا دی ہے۔ تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب بھارتی افواج نے سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کی، جسے پاکستانی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ تنظیم نے اسے سکھ برادری کی مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

تنظیم نے اپنی شکایت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارت نے مقدس مقام کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ مار نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت 1971 میں کرتارپور صاحب پر بمباری کر چکا ہے، جو سکھ قوم کے لیے آج بھی ایک زخم کی حیثیت رکھتا ہے۔

شکایت میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مذہبی عبادت گاہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ یافتہ ہیں، اور کسی بھی سیاسی یا عسکری کشیدگی کے دوران ان پر حملہ بین الاقوامی جرم تصور کیا جاتا ہے۔

مار تنظیم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنایا جائے تاکہ اقلیتوں کے مذہبی و ثقافتی مقامات کو مزید نشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہو سکے۔