ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اذان سمیع کی سالگرہ,ماہرہ خان  کی رومانٹک بی ٹی ایس ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستانی معروف اداکارہ  ماہرہ خان کی قریبی دوست اور گلوکار و اداکار اذان سمیع کی سالگرہ  پر بی ٹی ایس ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ  ماہرہ خان کی قریبی دوست اور گلوکار و اداکار اذان سمیع کی سالگرہ  پر بی ٹی ایس ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اذان سمیع خان نے 22 مئی کو اپنی سالگرہ منائی، اُن کے اس خاص دن پر انڈسٹری کے کئی دوستوں اور ساتھیوں نے اُنہیں نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔

 ماہرہ خان نے بھی  انسٹاگرام پر اذان سمیع کے ساتھ کچھ خوبصورت یادیں شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے گانے ”تو“ کی ایک ویڈیو اور تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اذان سمیع کو گلے لگا رہی ہیں۔

ماہرہ خان کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ “میرے پیارے اذان، خدا کرے کہ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ اور سے اور ہو، زیادہ جادو، زیادہ محبت، اور زیادہ موسیقی انشاء اللہ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اور خدا کے واسطے جلدی کرو اور گریمی نوم حاصل کرو،  میں انتظار کر رہی ہوں، سالگرہ مبارک ہو۔

یاد رہے کہ اذان سمیع اس سے قبل ماہرہ خان کے ساتھ فلم ”سپر اسٹار“ میں کام کر چکے ہیں۔