ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہری پریشان

لاہور کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شہری پریشان
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرہ: شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، لیسکو کو 300 میگاواٹ شارٹ فال کے باعث مختلف علاقوں میں تین گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔ 

گرمی کی شدت بڑھتے ہی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سسٹم پر بجلی کی ڈیمانڈ 4490 میگاواٹ تک پہنچ گئی، جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی 4200میگاواٹ کی جا رہی ہے، 300 میگاواٹ شارٹ فال ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیس فیصد تک لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔جبکہ بجلی چوری کی شرح زیادہ ہونے سے مختلف علاقوں میں تین گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer