ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی اہم خواتین رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا امکان

پی ٹی آئی کی اہم خواتین رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں بعض سابق خواتین ارکان اسمبلی کا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے چند روز میں علیحدگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران، شاہینہ کریم اور مس شاہدہ کا پی ٹی آئی چھوڑنےکا امکان ہے۔اس کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ اورعالیہ حمزہ سمیت دیگر بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ عامر کیانی بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer