پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

 پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ، جس کی وجہ سے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔

کوئٹہ کے لیے قومی ائیرلائن کی پرواز کو اُڑان کے فوری بعد کراچی واپس اُتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ اُڑان کے پانچ منٹ بعد پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو براڈ اسٹرائیک کی اطلاع دی۔

اُڑان بھرنے کے 17 منٹ بعد پرواز 9 بجے کراچی ائیرپورٹ پر واپس لینڈ کر گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائیربس اے 320 طیارہ با حفاظت لینڈ کرگیا۔ طیارے کو ہینگر کرکے اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔