یوم تکریمِ شہداءِ پاکستان؛ شہداۓ پاکستان کے لواحقین کاعوام کو پیغام

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہداۓ پاکستان کے لواحقین نے یوم تکریمِ شہداءِ پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار اور عوام کو پیغام دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ سیف اللہ لودھی کے بھتیجے نے یوم تکریمِ شہداءِ پاکستان کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا کہ “ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کا واحد ذریعہ ہیں ”۔

سکواڈرن لیڈر شبیر عالم صدیقی شہید کی اہلیہ نے اظہار خیال کیا کہ “پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہونا چاہیے خواہ وہ غازی ہے یا شہید اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہ جائے”۔

فلائٹ لیفٹیننٹ شاہد محمود شہید کے بھائی نے  یوم تکریمِ شہداءِ پاکستان کے موقع پر اظہارِ خیال کیا کہ ” ہم آزادی کی نعمت سے مالامال ہیں یہ سب ہمارے جوانوں اور شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ”۔

فلائٹ لیفٹیننٹ محمود احمد بٹ شہید نے کی اہلیہ اظہار خیال کیا کہ “ایک قوم ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ملک کے لیے جتنا کر سکتے ہیں ضرور کریں”۔

 سکوارڈن لیڈر منیر الدین احمد شہید کی بیٹی نے کہا کہ“ہماری پاکستانی قوم اس بات پر متفق ہے کہ ہمارے جوانوں کی قربانیوں سے یہ ملک معرض وجود میں آیا اور سلامت ہے”۔

ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید  کی اہلیہ کہتی ہیں کہ “ہمیں متحد رہنا چاہیے اور شہداء کی عزت کرنی چاہیے اور ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے “۔

پائلٹ آفیسر راشد منہاس کے بھائی نے کہا کہ“شہید کبھی مرتا نہیں اور ہمارا مذہب شہیدوں کا احترام کرنا سکھاتا ہے - ہماری قوم ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہے”۔

Bilal Arshad

Content Writer