وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق طلب کردہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اجلاس میں ن لیگ قومی امور کے حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوص کر کے اسے ترتیب دے گی۔

  وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر صلاح و مشورہ کیا جائے گا جب کہ ن لیگ کے اراکین کی تجاویز و آرا پر بھی مشاورت کی جائے گی۔اس کے علاوہ کابینہ ہفتہ کی چھٹی کےحوالےسےبھی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ن لیگ کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا تھا جس میں میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ اور مریم نواز نے شرکت کی تھی جب کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔