چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ سے  پی ٹی آئی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانےکی مبینہ بات کرنے والے  نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کو عہدے سے ہٹانےکا مطالبہ کردیا۔

 امریکی ٹی وی کو انٹرویو  دیتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ امریکی نائب وزیرخارجہ نے7مارچ کو پاکستانی سفیر سے بات کی، امریکی نائب وزیر خارجہ نےکہا ہماری حکومت کو عدم اعتماد سے ہٹایا جائے، اس امریکی نائب وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے، عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ میری پارٹی کے بیک بینچر سے رابطےمیں تھا، امریکی نائب وزیرخارجہ کی بات پاکستان کے معاملات میں کھلی دخل اندازی تھی۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر مقبول حکومت آتی ہے تو لوگوں کا غصہ امریکا کی طرف جاتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ سے میرے اچھے تعلقات تھے، جوبائیڈن کے آتے ہی اور افغان انخلا کے باعث امریکی انتظامیہ نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت جب روس سے تیل لیتا ہے تو امریکا کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، میں نے ایساکرنےکی کوشش کی تومجھ پرامریکا مخالف ہونےکا الزام لگا، میرا دورہ روس یوکرین جنگ سے بہت پہلے طے تھا، ہماری فوج کو اسپیئر  پارٹس چاہیے تھے، تیل پائپ لائن پر بات کرنا تھی۔

عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اگلے انتخابات میں حصہ لیں گے اور ان کی جماعت ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔