ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی نژاد مائرہ قتل کیس میں بڑی پیشرفت

Mayra murdered
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مائرہ قتل کیس کی تفتیش میں بڑی پیشرفت،نامزد ملزم ظاہر جدون نےپولیس حراست میں اعتراف جرم کرلیا۔

 تفصیلات کےمطابق  ظاہر جدون کو پولیس نے شامل تفتیش ہونےپرحراست میں لیا ،نامزد ملزم ظاہر جدون نےپولیس حراست میں اعتراف جرم کرلیا،مائرہ ذوالفقارجب نشےمیں تھی تو اس دوران اس کےساتھ جھگڑا ہوا ،ملزم ظاہرجدون  نے اعتراف کیا کہ میں نے خود مائرہ کو 3مئی کی صبح قتل کیا، مائرہ کے قتل کا علم دوست اقراء کو تھا۔

پولیس کےمطابق ظاہر جدون مقتولہ ماہرہ کا عرصہ دراز سے دوست تھا ،مائرہ اپنی فیملی کو دبئی میں انٹرنشپ پروگرام کا بتا کر لاہور آئی تھی،ظاہر جدون کا کہنا ہے کہ  ماہرہ کی فیملی کو 2019سے یہی پتہ تھا کہ ماہرہ دبئی میں موجودہے،مائرہ کی فیملی کا دو سال سے مائرہ کے ساتھ رابطہ نہیں تھا،پولیس حکام  کےمطابق ظاہر جدون کی ویڈیوز سے ماہرہ نے بلیک میل کرنا بھی شروع کر رکھا تھا،ظاہر جدون نے مائرہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر اسے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی،ظاہر جدون قتل کرنے کے بعد اسلام آباد فرار ہو گیاتھا،ظاہر جدون کی فیملی پرانی دشمن دار ہے،ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہ چکا ہے ۔