سٹی 42: وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے نیپرا کی جانب سے مسابقتی مارکیٹ آپریشنز ڈیٹ کے اعلان کو بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
ان کے مطابق سنگل بائر ماڈل سے مسابقتی اور شفاف مارکیٹ کی جانب منتقلی برسوں کی پالیسی اور ادارہ جاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جبکہ یہ پیش رفت اصلاحاتی منصوبہ بندی سے عملی عملدرآمد کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ مسابقتی بجلی مارکیٹ شفافیت، بلا امتیاز رسائی اور مؤثر احتساب کے اصولوں پر مبنی ہوگی
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے نیپرا کی جانب سے مسابقتی مارکیٹ آپریشنز ڈیٹ کے اعلان پر بیان دیا کہ نیپرا کی جانب سے مسابقتی مارکیٹ آپریشنز ڈیٹ کا اعلان، بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا اہم سنگِ میل ہے،سنگل بائر ماڈل سے مسابقتی اور شفاف مارکیٹ کی جانب منتقلی، برسوں کی پالیسی اور ادارہ جاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے ، مسابقتی مارکیٹ آپریشنز ڈیٹ کا نفاذ، اصلاحاتی منصوبہ بندی سے عملی عملدرآمد کی جانب پیش رفت ہے،مسابقتی بجلی مارکیٹ شفافیت، بلا امتیاز رسائی اور مؤثر احتساب پر مبنی ہوگی ۔
اویس لغاری نے کہا مرحلہ وار لبرلائزیشن کے تحت 800 میگاواٹ طلب بائی لیٹرل کنٹریکٹس کے ذریعے منتقل کی جائے گی،آئندہ برسوں میں بجلی کی خریداری کے لیے شفاف اور خودکار مسابقتی نیلامیوں کا انعقاد ہوگا،پاور ڈویژن، نیپرا، آئی ایس ایم او، سی پی پی اے-جی، پی پی آئی بی اور ڈسکوز کی مشترکہ کاوشوں سے پیش رفت ممکن ہوئی، اصلاحات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ ملے گا، حکومت کا قابلِ اعتماد، مؤثر اور مستقبل سے ہم آہنگ بجلی مارکیٹ کے قیام کا عزم کیا ۔ مسابقتی مارکیٹ نظام سے صاف توانائی کے فروغ اور طویل المدتی معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔