سٹی 42: وزیر اعظم پاکستان نے کہا پاکستان امریکہ اور ایران مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے ۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیا کہ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، تاکہ خطے اور اس سے باہر امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ استحکام امریکہ اور ایران کی باہمی رضامندی سے مشروط، پاکستان اس بات کے لیے تیار اور اعزاز محسوس کرے گا کہ وہ ایک مؤثر اور نتیجہ خیز مذاکرات کی میزبانی کرے۔
پاکستان کوشش کریگا کہ جاری تنازع کے جامع حل تک پہنچا جا سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا پاکستان امریکہ اور ایران مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے ۔
پاکستان میدان میں آ گیا، ایران امریکا مذاکرات کرانے کی پیشکش کر دی۔مشرق وسطیٰ جنگ میں پاکستان نے ثالثی کردار ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان کا بڑا اقدام، جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ۔