(ویب ڈیسک)لیجنڈ موسیقار نثار بزمی کی یاد میں تقریب سجائی گئی جس میں ان کے ،شاگرد تنویر آفریدی کی کتاب "کون یادوں کو زنجیر پہنائے گا" کی تقریب رونمائی ہوئی،اس کے علاوہ ای ایم آئی کی جانب سےموسیقاروں اور گلوکاروں میں رائلٹی چیک بھی تقسیم کیے گیے۔
نامور غزل گائیک غلام علی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دیگر مہمانوں میں معروف موسیقار ایم ارشد،گلوکار غلام عباس ،گلوکارہ ترنم ناز،گلوکارہ حمیرا چنا ،سینئراداکارراشد محمود،گلوکارطارق طافو،ماضی کی معروف اداکارہ امروزیہ،گلوکارہ بشری صادق،گلوکارانور رفیع،راجو جمیل،عارف بٹ،اجمل دیوان، شاہد کمال ،نعیم وزیر،عابد علی نمبو،علیشاہ جعفری،فیضیاب صدیقی،معین زبیر،محمد قربان،طاہر بخاری،رفیق مغل،اے آر گل،احتشام سہروردی ،رانا نوید ،انجم شہزاد ،ایم شہزاد،عبدالسلام علی،شجر الدین ،وقار اشرف،جبار صدیقی،افضال کریم بٹ ،رانا سہیل احمد،نوید اختر صدیقی،ٹھاکر لاہوری شامل تھے۔
غزل گائیک غلام علی،غلام عباس،ترنم ناز،ایم ارشد، امروزیہ نے موسیقار نثار بزمی کی زندگی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔
کتاب "کون یادوں کو زنجیر پہنائے گا" میں موسیقار نثار بزمی مرحوم کی بائیو گرافی،اہم واقعات،اہم انکشافات اور ان کی فلموں میں بنائے گئے گیتوں کی مکمل تفصیل شامل ہے۔
نجات علی نے وائلن پر شاندار پرفارمنس دے کر پروگرام کا آغاز کیاجس کے بعدموسیقار ایم ارشد اور راشد خان نے سیکسو فون پر شاندار لائیو پرفارمنس پیش کرکے نثار بزمی کو ٹریبیوٹ پیش کیا ۔
معروف شاعر خواجہ پرویز مرحوم ،غزل گائیک غلام علی ، جمیل الدین عالی کا چیک ان کے بیٹے راجو جمیل نے غزل گائیک غلام علی سے وصول کیا ، کلیم عثمانی مرحوم کا چیک اجمل دیوان نے ان کے گھر ان کی اہلیہ تک پہنچایا ۔
موسیقار ذوالفقار عطرے مرحوم کا چیک ان کے صاحبزادوں بلاول ذوالفقار اور میثم ذوالفقار ،موسیقار خلیل احمد مرحوم کا چیک ان کے صاحبزادے خالد خلیل ،موسیقار وجاہت عطرے مرحوم کا چیک ان کے صاحبزادے علی عطرے نے وصول کیا۔ موسیقار ماسٹر عبداللہ کا چیک افضال عبداللہ اورسلیم اقبال کا چیک واجد اقبال نے وصول کیا ۔
گلوکارہ ترنم ناز،گلوکارہ حمیرا چنا ،غزل گائیک غلام عباس،سیف عباس، فیصل لطیف اور تنویر آفریدی نے اپنے استاد کے گیت گا کر انہیں ٹریبیوٹ پیش کیا ۔
ملک کے معروف ساؤنڈ انجینئر ادریس خان نے تقریب میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ تقریب کی میزبانی کے فرائض متین محمود اور ڈاکٹر سہیل ہاشمی نے انجام دئیے۔