جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں جعلی اور ممنوعہ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد  نےغوری ٹاون اسلام آباد میں واقع جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔ بھاری مقدار میں جعلی اور ممنوعہ ادویات  برآمد ہوئیں۔ برآمد شدہ ادویات اور فیکٹری  کو  سیل کر دیا گیا

 ڈریپ حکام کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ۔ فیکٹری چلانے والے افراد موقع پر گرفتار نہیں ہوے۔ ان ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔