سوشل میڈیا میں عبادت گاہ پر حملہ کی افواہ پھیلانے والا گرفتار

 سوشل میڈیا میں عبادت گاہ پر حملہ کی افواہ پھیلانے والا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: راولپنڈی  میں سوشل میڈیا پر مذہبی  منافرت پھیلانے کا سبب بننے والی جھوٹی افواہ پھیلانے  میں ملوث صحافی کو  پولیس نے گرفتار کر لیا۔ 

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اسرار راجپوت نے گزشتہ شب یہ افواہ پھیلائی کہ راولپنڈی کے علاقہ سادات کالونی میں ایک امام بارگاہ پر  بعض افراد نے حملہ کردیا ہے۔ جبکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔

اس بے بنیاد افواہ سے نہ صرف علاقہ میں سخت خوف و ہراس پھیلا بلکہ  شہریوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے۔

تھانہ پیرودھائی پولیس کو اہل علاقہ کی جانب سے اس شخص کی  مذموم حرکتوں کے متعلق  مزید درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن مین اس کے خلاف سخت  قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ راولپنڈی صحافی برادری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، تاہم ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو مقدم رکھن  صحقفیوں کے لئے ضروری ہے۔

آزادی اظہار رائے کسی کو فساد اور شرانگیزی کے لیے جھوٹی افواہیں پھیلانے کی اجازت نہیں دیتی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔