جامشورو: پولیس پر فائرنگ کرنے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث گڑھے میں جا گری، تین افراد ہلاک

جامشورو: پولیس پر فائرنگ کرنے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث گڑھے میں جا گری، تین افراد ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ 

 پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پیچھا کیا تو تیز رفتار گاڑی خانوٹ کے قریب گڑھے میں جاگری جس کے باعث گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں، لاشوں کی شناخت اور واقعے کی مکمل تحقیقات ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔