رمضان میں ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل

رمضان میں ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے ماہ رمضان کے پیش نظر ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کرنےکی اجازت  دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،  جسٹس شاہدکریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی۔ایک درخواست گزار کے وکیل نےکہا کہ ریسٹورنٹس کا مسئلہ ہے، 11 بجے بندکیا جائے تو سحری کے وقت کیسے اوپن کیا جائے۔

عدالت نے ریسٹورنٹس کو افطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دے دی۔خیال رہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے لیے لاہور کے تمام ریسٹورٹنس رات دس بجے بند کرنےکے احکامات جاری کیے تھے بعد ازاں عدالت نے ایک گھنٹےکا اضافہ کرتے ہوئے رات 11 بجے تک ریسٹورنٹس بند کرنے کے احکامات دیے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر